علامہ سید باقرعباس زیدی دوبارہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر منتخب
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی گلستان سوسائٹی میں دو روزہ راہیان کربلا کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کنونشن میں وحدت کانفرنس، انٹرا پارٹی الیکشن و دیگر پروگرام منعقد کئے گئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں سندھ کے 27 اضلاع نے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی کو مجلس وحدت مسلمین سندھ کا صدر منتخب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جن ممالک میں انقلاب کی تحریکیں چل رہی ہیں وہ امام خمینی کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں، علامہ نقی ہاشمی
رکن مرکزی تنظیم سازی کونسل آصف رضا ایڈوکیٹ کی زیر نگرانی ہونے والے الیکشن میں رائے شماری کیلئے علامہ مختار امامی، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ باقر زیدی کے نام پیش کئے گئے، جس میں کثرت رائے سے علامہ باقر عباس زیدی کو منتخب کرلیا گیا۔
چیئرمین شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم و بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے نومنتخب صوبائی صدر کے نام کا اعلان کیا اور ان سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا۔







