دنیا

یوکرین میں بڑے پیمانے پر امریکہ کے درجنوں ہتھیار تباہ کئے ہیں، ولادیمیر پوتین

شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں امریکہ کے درجنوں ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس یوکرین میں ان ہتھیاروں کا آسانی سے مقابلہ کر رہا ہے اور روس پہلے ہی امریکہ کے فراہم کردہ درجنوں ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز قبل یوکرین کو جدید میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر یوکرین کے صدر زلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ میں روس کے بالمقابل ہمیں کامیابی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی شہریوں کے بغیر ویزہ امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی پٹیشن دائر

دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے کو 100 روز مکمل ہوچکے ہیں اور روس کی مشرقی ڈونباس کے علاقے میں پیشرفت جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کے مابین جاری جنگ میں فتح حاصل کرنے کے حوالے سے مختلف قسم کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں تاہم اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ میں کسی بھی فریق کو فتح حاصل نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یوکرین کے لیے مقرر شدہ کوآرڈینیٹر امین آود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سو روز گزر گئے مگر ہم نے صرف گھر ٹوٹے، انسانی زندگیاں ضائع ہوتے اور روشن مستقبل کے امکانات معدوم ہوتے دیکھے کیوں کہ اس جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا۔

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں یوکرین میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب شہری بے گھر ہوچکے ہیں، اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button