دنیا

اسرائیلی شہریوں کے بغیر ویزہ امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی پٹیشن دائر

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن رشیدہ طلیب نے ایک پٹیشن کے ذریعے مہم شروع کی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غاصب ریاست اسرائیل کے شہریوں کو بغیر ویزا کے امریکہ میں داخلے کی اجازت دینے کی کوششوں کو منظور نہ کریں۔

اس پٹیشن پر رشیدہ طلیب نے دستخط جمع کرنا شروع کیے ہیں جس میں اسرائیل  کے ان اقدامات کو بھی مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے ان کے وطن واپسی سے روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

میڈیا سے بات کرنے والے امریکی کارکنوں کے مطابق پٹیشن پر دستخط کرنے کا سلسلہ  چھ جون  تک جاری رہے گا تاکہ اسے حتمی شکل میں منظور کیا جاسکے۔

قابض اسرائیلی حکام فلسطینی نژاد امریکیوں کے خلاف اقدامات مسلط کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا مقصد ان کے اپنے ملک کے دورے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملاپ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

یہ اقدام فلسطینی اتھارٹی سے الحاق شدہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے پر عائد پابندیوں سے ہٹ کرہیں۔ اسرائیل نے کئی فلسطینی نژاد امریکیوں پر فلسطینی جامعات میں داخلے پر قدغنیں عائد کررکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل مشکل حالات سے دوچار، ملک ٹوٹنے کے قریب ہے، نفتالی بینیٹ

دوسری جانب امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق متعدد مسلح افراد کو ہجوم پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے 2 پستول قبضے میں لیے گئے ہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کر رہی ہے۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button