عراق

عراقی فورسز نے داعش کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو تحویل میں لیا

شیعیت نیوز: عراق نے عسکریت پسند گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس سے دہشت گرد گروہ داعش کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو تحویل میں لے لیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (کیو ایس ڈی) کے نام سے مشہور گروپ سے داعش کے 50 دہشت گردوں کو تحویل میں لے لیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے 50 دہشت گردوں کو کرد ملیشیا سے تحویل میں لے لیا جو”سیرین ڈیموکریٹک فورسز” کے نام سے مشہور ہے۔

عراقی فوج سے وابستہ میڈیا گروپ نے اطلاع دی ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لیے ایک مشترکہ معاہدے کے تحت، مشترکہ فوجیوں نے دہشت گرد گروہ داعش کے 50 دہشت گردوں کو ربیعہ سرحدی کراسنگ میں تحویل میں لیا اور انہیں وفاقی انٹیلی جنس اور محکمہ داخلہ کے تحقیقاتی شعبے کے حوالے کر دیا۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے دہشت گردوں اور ان کے مالی وسائل کے خاتمے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریت کے طوفان نے ایک مرتبہ پھر عراق کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

دوسری جانب بتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ عراق کے انبار میں عین الاسد کے امریکی اڈے پر گراڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ راکٹ عین الاسد بیس کے قریب گرے۔

واقعے کے قریبی فیلڈ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دو میزائل عین الاسد بیس کے جنوبی دروازے پر گرے اور تین میزائل بیس کے علاقے میں گرے۔

البغدادی کے الساحل سے عین الاسد کے امریکی اڈے کے اندر آگ اور دھوئیں کے کالم دیکھے جا سکتے ہیں۔

باخبر ذرائع اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ بیس کے جنوبی حصے میں میزائل لگنے کے بعد عین الاسد کا دروازہ بند کر دیا گیا تھا۔

البغدادی کے علاقے پر امریکی ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کے پرواز کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزاحمتی گروپوں کے قریبی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی اڈے کے قریب واقع حشد الشعبی یونٹوں پر جاسوسی پروازیں اور AWACS ’’سنٹر3‘‘ کا مشاہدہ کیا گیا۔

کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button