بحرینی عوام کا شیخ عیسیٰ قاسم کے ساتھ اظہار وفاداری اور آل خلیفہ کے خلاف مظاہرہ

25 مئی, 2022 13:48

شیعیت نیوز: بحرینی عوام نے ایک بار پھر مظاہرہ کر کے شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اظہار وفاداری اور اپنے قیدیوں اور شہیدوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے شیعہ رہائشی علاقے الدراز کے الفداء اسکوائر میں مئی 2017 میں آل خلیفہ کے ہاتھوں 5 بحرینی شہریوں کی شہادت اور 285 کی پانچویں برسی پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے اپنے قائد شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اظہار وفاداری کیا۔

بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن میں شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اظہار یکجہتی، ان کی وطن واپسی، الدراز کے دلخراش واقعہ میں شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے موروثی آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں تاہم آل سعود اور بعض مغربی ممالک کی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت اپنے ہی عوام کی بہیمانہ سرکوبی پر کمربستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی عوام کے قبائل اور مذاہب کے اتحاد نے انہیں ممتاز کیا ہے، صدر بشار الاسد

دوسری جانب کویت کے مارشل آرٹس کے کھلاڑی ناصر الفراج نے اس وقت مقابلے سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا مقابلہ اسرائیلی کھلاڑی سے ہے۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں جاری پیرا اولمپک کھیلوں میں مارشل آرٹ مقابلے ہو رہے ہیں۔ ناصر الفراج کویت کے پروفیشنل کھلاڑی ہیں۔ وہ کئی عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے مانچسٹر میں ہونے والے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ کویت کے اور کھلاڑی بھی اسرائیلی کھلاڑیوں سے مقابلوں سے دست بردار ہو چکے ہیں۔

عرب سوشل میڈیا پر الفراج کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ کویتی کھلاڑی فلسطین کے کاز سے یکجہتی کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

7:02 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔