اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کے حالیہ انتخابات میں حزب اللہ نے 30 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے

شیعیت نیوز: اعداد و شمار کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے نمائندوں نے حالیہ انتخابات میں 335,466 ووٹ حاصل کیے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، اس ہفتے اتوار کو ہونے والے لبنانی حالیہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کل (منگل) کیا گیا۔

العہدویب نیوز کے مطابق، شائع شدہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے ’’الوفاء للمقاومہ‘‘ کے نمائندوں نے 335,466 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ان نمائندوں کے حاصل کردہ ووٹ کی تعداد درج ذیل ہیں: امین شری: 26363، حسن عزالدین: 27927، حسین جشی: 27416، محمد رعد: 48543، علی فیاض: 37047، حسن فضل اللہ: 43324، رامی ابو حمدان: 16539، حسین الحاج حسن: 23120، علی المقداد: 20356، ابراہیم الموسوی: 19627، ایہاب حمادہ:20844، رائد برو: 9508، اور علی عمار نے کل 14852 ووٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں : الجزائر کی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا جرم ہے، الجزائری پارلیمنٹ

اس سلسلے میں حزب اللہ کے الیکٹرانک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حسین رحال کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج دشمنوں کے ان دعووں کی تردید کرتے ہیں، جن میں کہا گیا تھا کہ حزب اللہ اور التیار الوطنی الحر (قومی آزاد پارٹی) کا اتحاد پارہ ہوچکا ہے اور اب اس اتحاد کی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں رہی۔

المنار کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور قومی آزاد پارٹی کے درمیان اتحاد نے ثابت کر دیا کہ وہ تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود مضبوط ہے۔

رحال کا مزید کہنا تھا کہ بیروت کے عوام نے اپنے ووٹ سے حزب اللہ کی مدد کی اور دوسری جانب ’’التغیریہ‘‘ سے مرتبط جیتنے والے بہت سے آزاد امیدوار ’’مقاومت‘‘ کے مخالف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ بحران کو حل کرنے کے لئے سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے نہ کہ تصادم کی۔ سیاسی طبقے میں تبدیلی کا مطلب سیاسی نظام میں تبدیلی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button