دنیا

ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کا مسودہ مکمل طور پر تیار ہے، سرگئے ریابکوف

شیعیت نیوز: روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کا مسودہ تیار ہے جسے روس کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو میں سرگئے ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے مسودے کی تیاری سمیت تمام اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں تاہم امریکہ کی جانب سے سیاسی فیصلوں کا اٹھایا جانا ابھی باقی ہے۔

روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کا مسودہ پوری طرح سے تیار ہے، کہا کہ ممکنہ معاہدے کے متن کو روس کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ (امریکہ کی جانب سے) ضروری سیاسی فیصلوں کے اٹھائے جانے کے بعد اس متن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاہدے کو فی الفور بحال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اتحاد و وحدت سے ہی دشمن کی سازشوں کا ناکام بنایا جاسکتا ہے، راہیان کربلا کنونشن سے مقررین کا خطاب

دوسری جانب بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کو سن 2021 ء میں ایران کی جوہری تنصیبات تک وسیع پیمانے پر رسائی حاصل رہی ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے ایران کی جوہری تنصیبات کی نظارت کے سلسلےمیں وسیع پیمانے پر رسائی حاصل رہی ہے۔

بین الاقوامی جوہری ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کےاعلان کردہ 21 ایٹمی تنصیبات کو ہر روز ایک بار معائنہ کیا جاتا تھا۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد بھی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نظارت کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ ایسے وقت جاری کی گئی ہے جبکہ ویانا مذاکرات امریکہ کی جانب سے کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے کی وجہ سے متوقف ہوگئے ہیں۔

ویانامذاکرات ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان کامیاب ہوگئے ہیں لیکن امریکہ کی وجہ سے ویانا مذاکرات عدم پیشرفت کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button