عراق

بغداد کے طارمیہ علاقے میں نیٹو کا ایک ڈرون تباہ

شیعیت نیوز: بغداد میں نیٹو کا ایک ڈرون سیدھے نشانے میں تباہ ہوگیا۔

عراقی میڈیا نے دارالحکومت بغداد میں ایک ڈرون کے گرنے کی رپورٹ دی ہے۔

صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق، سنیچر کے روز شمالی بغداد کے طارمیہ علاقے میں نیٹو کا ایک ڈرون نشانہ بنا۔

مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ سرنگوں ہونے والا ڈرون فرانسیسی فوج کا تھا جو پرواز کے 12 منٹ بعد عراقی فوج کے چھٹی ڈیویژن سے متعلق ایک مقام سے براہ راست نشانہ بننے کے بعد سرنگوں ہو گیا۔

اس ڈرون کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اس واقعے پر عراق کے سرکاری ذرائع یا نیٹو اور فرانس کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خطیب توانا اور مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا

دوسری جانب ایران کے مقدس مزارات اور مقامات کے متولیوں نے عراق میں ’’بین الاقوامی روابط‘‘ کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔

اس کانفرنس میں ایران،عراق اور شام کے مقدس مزارات اورمذہبی مقامات کے متولیوں اور سربراہان نے شرکت کی اور اس کے علاوہ حرم حضرت عبد العظیم حسنی(ع)،حرم حضرت معصومہ(س)،حرم حضرت احمد بن موسیٰ الکاظم(شاہ چراغ)،مسجد مقدس جمکران اور اوقاف آرگنائزیشن اور خیراتی امور کی آرگنائزیشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کی علمی و دینی آرگنائزیشن کے سربراہ جناب حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے آستان قدس رضوی کی نمائندگی میں اس کانفرنس میں حاضر ہوئے۔

اس کانفرنس میں دو موضوعات پر بحث و گفتگو کی گئی؛ مقدس مزارت و مقامات کے زائرین کو دی جانے والی خدمات کو کس طرح سے بہتر بنایا جائے اور دوسرے نمبر پر یہ کہ کس طرح سے تمام مقدس مزارات و مقامات کے درمیان تعلقات اور روابط کو بہتر بنایا جائے۔

نجف اشرف میں حرم حضرت امام علی علیہ السلام کے مختلف حصوں کی زیارت،حرم کی تاریخ کا تعارف،حرم میں مدفون شخصیات کا تعارف،سامرا،کاظمین اور مسجد سہلہ و مسجد کوفہ کی زیارت،ان مقدس مزارات مقامات کے متولیوں کے ساتھ ملاقات،متبرک تحائف سے نوازا جانا وغیرہ اس کانفرنس کا اہم حصہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button