ایران

خطیب توانا اور مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا

شیعیت نیوز: خطیب توانا اور مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا 1325 شمسی میں تبریز میں پیدا ہوئے۔

مرحوم بہترین معلم اخلاق، عارف، خطیب اور اسلامی مؤرخ تھے۔ مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ کے والد بزرگوار بھی تبریز کے معروف علماء اور عرفاء میں شامل تھے۔

مرحوم سید عبداللہ فاطمی نیا ، تبریز کے بزرگ عارف آیت اللہ مصفوی تبریزی سے 30 سال تک علوم ظاہری و باطنی حاصل کرتے رہے ۔ مرحوم مصطفوی تبریز ، عارف بزرگ مرحوم آیت اللہ قاضی کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے۔

مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا علم رجال اور عرفان میں صاحب نظر تھے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر امریکہ محاذ آرائی کی پالیسیاں اور پابندیاں استعمال کرنا چاہتا ہے تو اس کی قیمت چکائے گا

دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ ہم مزید تیزی سے دفاعی صلاحیتوں اور ڈیٹرنٹ پاور کے فروغ کو جاری رکھیں گے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کل اس وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اتحادی خاص طورپر ایران کے حلف بردار دشمن ‘غاصب صیہونی حکومت’ نے خطے میں حالیہ تنازعات میں یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اقوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے ، یکطرفہ پسندی ، تفرقہ پھیلانے اور ممالک کے درمیان جنگ کو ہوا دینے کے در پے ہیں اور وہ بے گناہ لوگوں کے مارنے سے بھی کوئی ہچکچاتے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایہ کہ لہٰذا خطرات اور دہمکیوں سے نمٹنے کے لیے، طاقت کی پیداوار اور ملک کی ڈیٹرنٹ صلاحیت میں اضافہ کرنا ان اہم مقاصد میں سے ایک ہے جس کا مسلح افواج اور وزارت دفاع سنجیدگی سے تعاقب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ بامقصد تعلقات کی ترقی، بھائی چارے اور کثیرالجہتی، معیشت پر مبنی خارجہ پالیسی پر توجہ کے ساتھ ساتھ مزاحمتی محاذ کو برقرار رکھنا اور مضبوط کرنا ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button