یمن

یمن سے جارح فورسز کے نکلنے کا وقت آ گیا ہے، جنرل محمد ناصر العاطفی

شیعیت نیوز: یمن کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ ملک سے جارح فورسز کے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔

میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے اتوار کو یمنی فوج اور رضاکار کمیٹییوں کی عسکری کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جارح فورسز کے یمن سے باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔

ایران پریس کے مطابق، یمنی وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے ملک کے شمالی علاقے میں یمنی فورسز کی تیاری کے معائنے کے دوران بری، بحری اور ہوائی فیلڈ میں اس کی اعلی سطح کی جنگی صلاحیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز کے پاس اسٹریٹیجک ڈیٹرنٹ اسلحے ہیں جو اپنے ہدف کو پوری دقت سے نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمن پر جارحیت اور اس کی ناکہ بندی کے خاتمے نیز جارح فوج کے باہر نکلنے کا وقت آن پہونچا ہے، کہا کہ آئندہ دنوں کے واقعات خود ان باتوں کی تائید کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں پارلیمانی انتخابات کا آخری مرحلہ اختتام پذیر، ٹوٹل ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا، بسام مولوی

دوسری جانب یمنی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے صوبہ صعدہ میں عام شہریوں کے خلاف سعودی فوجیوں کے بہیمانہ جرائم کی مذمت کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ممبران پارلیمنٹ نے ملک کے شمالی علاقے میں عوام کے خلاف سعودی فوجیوں کے وحشیانہ جرائم اور تشدد پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں سے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الرقو میں مہاجرین اور عام شہریوں کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب اور جارحین کے ترجمان کی جانب سے اس کی تردید، سعودی حکومت کی پستی اور درندگی کی قلعی کھول دیتی ہے۔

یمن کے ممبران پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جرائم کے دستاویزات تیار کرنے اور ذمہ داروں کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صعدہ کے الرقو علاقے میں سعودی فوجیوں نے پچیس یمنی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سعودی جارحین نے ان یمنی شہریوں کو کرنٹ اور واٹر بورڈنگ کے ذریعے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button