ایران

خطاکار فریق کے منطقی اقدام سے ہی ویانا مذاکرات کی گرہ کھلے گی، علی شمخانی

شیعیت نیوز: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات خطاکار فریق کی طرف سے منطقی قدم اٹھنے پر ہی شروع ہوں گے۔

علی شمخانی نے کہا کہ ویانا مذاکرات ایسے مرحلے میں پہونچ گئے ہیں کہ جسکی گرہ صرف خطاکار فریق کی طرف سے منطقی راہ حل اپنائے جانے سے ہی کھلے گی۔

انہون نے شهن ٹویٹ میں کہا، ”وعدہ خلاف امریکہ اور بے عمل یورپ نے ایران کی ثابت شدہ نیک نیتی کو ٹھیس پہنچائی، اگر پلٹنے کا ارادہ ہے تو ایران معاہدے کے لئے تیار ہے۔“

ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر انریکہ مورا نے گزشتہ بدھ اور جمعرات کو ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری سے تہران میں ملاقات کے دوران ویانا مذاکرات کو جاری رکھنے کے بارے میں گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ، متعدد افراد زخمی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بورل نے بھی جمعے کو، نامہ نگاروں سے گفتگو میں مذاکرات کے جاری رہنے اور مستقبل قریب میں پابندیوں کے ہٹنے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جلد ہی پھر سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات معطل ہو گئے تھے لیکن یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر کے ایران دورے سے مذاکرات کو پھر سے شروع کرنے کا موقع فراہم ہو گیا۔ جوزف بورل نے ایران اور مقابل فریق کے مابین ویانا میں معاہدے کے حصول کی بابت امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک فائنل معاہدے تک پہونچنے کا ویژن موجود ہے۔

اس سے پہلے انریک مورا کے تہران دورے پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا تھا کہ ویانا مذاکرات میں باقی بچے موضوعات کے حل کے لئے پھر سے موقع فراہم ہوا ہے، اچھا اور پھروسے مند معاہدہ ہو سکتا ہے اگر امریکہ سیاسی فیصلہ لے کر اس کا پابند رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button