اہم ترین خبریںدنیا

کابل میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ، متعدد افراد زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رشیا ٹو ڈے کے حوالے سےخبر ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان کی عبوری حکومت کے اہلکاروں نے مسجد کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ ایوب صابر مسجد میں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان میں حالیہ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔ داعش کی افغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے تشییع جنازے پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سرزمین افغانستان سے کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

یہ بات امیر خان متقی نے شیعہ و سنی علمائے کرام اور عمائدین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو‏ے کہی۔

انہوں نے امارت اسلامیہ کی سیاسی حکمت عملی کو بیرونی ممالک سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین دنیا کے کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

متقی نے بتایا کہ کچھ گروپ گنجان آباد علاقوں پر حملے کر کے ملک کے قبائل کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو الحمدللہ وہ ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے افغانستان میں ایک جامع حکومت کے عالمی مطالبے کے جواب میں، بتایا کہ حکومت امارت اسلامیہ تمام نسلوں اور مذاہب پر مشتمل ہے، اور افغانستان پرعائد پابندیوں کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ خواتین کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانا، افغان سرزمین کو دہشت گرد گروہوں کے ذریعے استعمال نہ کرنا اور اس ملک میں ایک جامع حکومت کا قیام طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی پیشگی شرائط ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button