اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے شیعہ قصبوں الزہرا اور نابل میں شہدائے دفاع کے جلوس جنازہ پر حملہ

شیعیت نیوز: شام میں ترکی سے وابستہ جنگجو گروپوں نے آج شیعہ قصبوں نابل اور الزہرہ میں مقامی شہدائے دفاع کے جنازوں کو مارٹر اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے الزہرا اور نابل علاقے میں مقامی شہدائے دفاع کے جلوس جنازہ پر ترکی سے وابستہ فوجیوں کے راکٹ حملے میں ایک بچہ شہید اور ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔

شام کے بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ تحریرالشام دہشت گرد گروہ کے عناصر نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے ضلع مصیاف پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی

یاد رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے اپنا نام تبدیل کرکے تحریر الشام رکھ لیا ہے۔ اسی طرح مسلح افراد نے الزہرا اور نبل کے درمیان راستے میں شامی فوجیوں کی ایک بس کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں بارہ شامی فوجی شہید اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔

ان فوجیوں کو صوبے حلب کے مغربی علاقے میں واقع عین جارہ میں فوجیوں کی لڑائی کے مقام پر منتقلی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

الزہرا اور نابل شام کے ایسے دو شیعہ مسلمان آبادی کے علاقے ہیں جو شہر حلب کے شمال مغرب میں بیس کلو میٹر اور ترکی کی سرحد سے صرف پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر نیز حلب اور ترکی کے بین الاقوامی راستے کے مضافات میں واقع ہیں ۔

یہ علاقے سن دو ہزار تیرہ سے دو ہزار سولہ کے دوران دہشت گرد گروہوں کے محاصرے میں رہے ہیں ۔ ان علاقوں کے عوام نے جن میں مرد، عورتیں بچے بوڑھےاور جوان سبھی شامل رہے تمام تر مسائل و مشکلات کے باوجود نہیات بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں آبادی میں داخل ہونے نہیں دیا یہاں تک کہ شامی فوج اور عوامی رضا کار فورس جیش الشعبی کے ذریعے یہ علاقے آزاد کرا لئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button