اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ سپرد خاک، جنازے میں عوام کاجم غفیر

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کو کل جمعہ کی شام بیت المقدس میں صہیون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شیرین ابو عاقلہ کے جنازے میں شریک شہریوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں اٹھائے بینروں اور پلے کارڈز پر اسرائیل کے خلاف نعرے تحریر کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اکاون سالہ شیرین ابو عاقلہ کواسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جنین میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ابو عاقلہ کے قتل پر عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا۔

کل جمعہ کو فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہرطبقہ فکر کے ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔

دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینی نامہ نگار کی آخری رسومات پر حملہ کر کے ان رسومات کو ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملت کے تمام طبقات متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کر چکے ہیں ، علامہ مقصود ڈومکی

رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسپتال کے سامنے فلسطینی نامہ نگار شہید شیرین ابو عاقلہ کے جنازے کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس میں شریک لوگوں کو زد وکوب کیا۔

اسرائیلی فوج اور پولیس نے شیرین ابو عاقلہ کے جنازے کے جلوس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

صیہونی پولیس نے اسپتال کے تمام راستوں کو بھی بند کردیا اور وہ فلسطینی پرچم لہرانے اور شہید شیرین ابو عاقلہ کی تصویر اٹھانے اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے جانے سے بھی روکتی رہی۔

دوسری جانب جنین کے کفردان علاقے میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں 11 فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بعد سے فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button