مشرق وسطی

عرب فوٹوگرافر یونین کی ابو عاقلہ کے قتل کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: عرب فوٹوگرافر یونین کی فلسطینی شاخ نے اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں القدس کی معروف صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل اور صحافی علی السمودی کے زخمی ہونے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ قتل اور زخمی کرنے کا جرم اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کے تسلسل کا حصہ ہے جو برسوں بالخصوص کئی ہفتوں سے القدس اور غرب اردن میں جاری ہے۔

فوٹوگرافر یونین کے صدر عوض عوض نے صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں یونین کے ہنگامی اور فوری اجلاس کی تاریخ طے کرے۔ خاص طور پر القدس الشریف میں فلسطینی صحافی کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس قتل کی عالمی سطح پر تحقیقات کے لیے آواز بلند کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی الجزیرہ کی رپورٹر شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی مذمت

اس سلسلے میں انہوں نے قابض حکام کی جانب سے صحافیوں کے تعاقب، انہیں گرفتار کرنے، مار پیٹ اور زخمی کرنے، فلسطین ٹی وی کے دفتر کو بند کرنے سمیت شہر میں پریس اداروں کو بند کرنے اور اس کے عملے کو کام کرنے سے روکنے کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس بالخصوص باب العامود، مسجد اقصیٰ، سلوان اور شہر کے دیگر محلوں میں صحافیوں پر قابض فوج کے حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ حملے ایک وسیع تر حملے کا حصہ ہیں جس میں مغربی کنارے کے بہت سے مقامات شامل ہیں۔

عوض نے کہا کہ فلسطینی صحافیوں کے خلاف جرائم میں تازہ ترین گھناؤنا جرم صحافی شیرین ابو عاقلہ کا قتل اور جینین کیمپ میں صحافی علی السمودی کو زخمی کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button