تیل اور گیس کی بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع

13 مئی, 2022 12:49

شیعیت نیوز: تیل اور گیس سے متعلق چھبیسویں بین الاقوامی نمائش آج سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

ایران کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نے تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں شروع ہونے والی اس نمائش کا افتتاح کیا۔

آئندہ پیر تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی نمائش میں بارہ سو ایرانی اور چوالیس غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ایرانی عوام کے دشمن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ظالمانہ پابندیوں کے ذریعے ملکی معیشت پر حملے کر تے رہے ہیں اور ایران کی پیٹروکیمکل انڈسٹری کو پابندیوں کا سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

لیکن اس کے باوجود ایران کی پیٹروکیمیکل انڈسٹری اپنی ضرورت کی پچاسی فیصد ٹیکنالوجی اور آلات بنانے میں خودکفیل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے3روزہ کنونشن کا اسلام آباد میں آغاز آج سے ہوگا

دوسری جانب ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے متاثرہ 8افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر141 ہزار اور 209 افراد اس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ دن کے دوران،385افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے67 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 7 ملین 227ہزار اور 428 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور خوش قسمتی سے16 ہزار اور 677افراد شفایاب ہوگئے ہیں۔

کورونا کا شکار 763 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 51 ملین اور695 ہزار اور 785 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، انجکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل میں سے 64 ملین اور425 ہزار اور 610افراد نے پہلی خوراک ، 57 ملین اور 690 ہزار اور 975 افراد نے دوسری خوراک اور 27 ملین اور 289 ہزار اور976 افراد نے تیسری خوراک لگوالی ہے۔

 

12:15 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top