شیعیت نیوز کی خبر کا اثر، شرجیل میمن نے شیعیان حیدر کرار ع سے معافی مانگ لی
انہوں نے مزید کہا کہ ہر گز میرا یہ مقصد نہیں تھا ،اور میں سوچ بھی نہیں سکتا۔میں خود اور میرا خاندان عزاداری اور مجالس میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعیت نیوز کی خبر کو اثر ،شیعہ مقدسات خصوصا شام غریباں کو سیاسی مخالفین کے لئے بطور مثال پیش کرکے توہین کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کا اپنے عمل کی معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے گذشتہ روز کی پریس کانفرنس میں کہے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت کی ہے ۔ انہوں نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ میرے الفاظ سے کسی کی اگر دل آزاری ہوئی ہے تو اپنے بھائیوں سے معذرت کرتا ہوں ۔کسی لحاظ سے میرے ان الفاظوں کو ان پاک ہستیوں سے نہ ملایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اور بلاول اپنے پالتو غلاموں کو لگام دیں، شیعہ مقدسات کی توہین کسی صورت قبول نہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ہر گز میرا یہ مقصد نہیں تھا ،اور میں سوچ بھی نہیں سکتا۔میں خود اور میرا خاندان عزاداری اور مجالس میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے فریق مخالف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ آج کل شام غریباں منارہے ہیں اور شام غریباں میں بندہ غم کی حالت میں ہوتا ہے اور وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء اللہ کی وزارت داخلہ کا ملت جعفریہ کو پہلا تحفہ، لاہور میں شیعہ ڈاکٹر شہید
اس بیان پر شیعیت نیوز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے صدائے حق بلند کی اور پوری ملت جعفریہ پاکستان نے ہم آواز ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور شرجیل میمن سے فوری معافی کا مطالبہ کیا تھا جو کہ الحمد اللہ پورا ہوگیا۔
اس واقعے کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ کوئی بھی سیاست دان اپنے مخالفین کے لئے شیعہ مقدسات کو بطور مثال پیش کرنے کی جرائت نہیں کرے گا۔