ایران

ایران میں کورونا کیسز میں نمایان کمی، 8 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے متاثرہ 8 افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر 141 ہزار و 165 افراد اس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ دن کے دوران، مزید 270 فراد کوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 63 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 7 ملین 224 ہزار 701 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور خوش قسمتی سے7 ملین 2 ہزار و 258 افراد شفایاب ہوگئے ہیں۔

کورونا کا شکار 916 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 51 ملین اور 446 ہزار اور 960 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، انجکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل میں سے 64 ملین اور 366 ہزار اور 106 افراد نے پہلی خوراک ، 57 ملین اور 601ہزار اور 746 افراد نے دوسری خوراک اور 27 ملین اور 123 ہزار اور 383افراد نے تیسری خوراک لگوالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل قاسم سلیمانی جہاں بھی ہوتے مزاحمتی محاذ کی فکر میں رہتے تھے، خالد قدومی

دوسری جانب ایرانی وزیر صحت نےکہا ہے کہ ملک کے پچاسی فیصد لوگوں نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

یہ بات بہرام عین اللہی نے ہفتہ کے روز امام خمینی رہ کے حرم میں اسلامی انقلاب اور امام خمینی کی خواہشات کے ساتھ تجدید عہد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ملک کے پچاسی فیصد لوگوں نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کی تعداد کی نمایاں کمی میں ایران کی کامیابی کا راز حکومتی پروگراموں سے عوام کا خیرمقدم اورحمایت ہے۔

انہوں نے صحت کے 300 شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان دو سالوں کے دوران یہ شہداء لوگوں کی جان بچانے کے لیے آخری سانس تک کھڑے اور لوگوں کی صحت اور نظام کے فروغ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کورونا ویکسینیشن کے شعبے میں ایرانی تیرہویں حکومت کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ ایران میں روزانہ انجکشن کی گئی ویکسینز کی تعداد ایک ملین اور 600 ہزار خوراکوں تک اور ہفتہ وار میں 8 ملین ڈوز تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button