اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئےہیں، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا، اکثریت نہ ہونے کے باعث ہم قانون سازی نہیں کرسکتے تھے

شیعیت نیوز: سابق وزیر اعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا، اکثریت نہ ہونے کے باعث ہم قانون سازی نہیں کرسکتے تھے، امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج نے فلیگ مارچ میں ناکامی کے بعد قبلہ اول پردھاوے بولے، کمال الخطیب

سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر بائیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا، کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں تباہ تب ہوتی ہیں، جب چھوٹے چور کو پکڑ لیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، شہباز شریف کے نوکروں کے نام پر 16 ارب روپے پکڑے گئے، شہباز شریف برطانیہ میں ہوتا تو کب کا جیل میں ہوتا، اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن غلامان امریکہ ملک میں رسوا ہو چکی ہے اور پوری قوم یک آواز کہہ رہی ہے کہ جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے،علامہ مقصودڈومکی

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب جس کو ٹکٹ دوں گا، اس سے کاروبار نہ کرنے کا حلف لوں گا، پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو بلند کیا،حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے انشاءاللہ پورا پاکستان اس میں میرا ساتھ دے گا۔ امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئےہمیں اس کے بدلے میںکیا ملا؟

متعلقہ مضامین

Back to top button