اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جامعہ کراچی خودکش حملہ، تفتیشی حکام نے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے طالبعلم کے قبضے سے کچھ غیر ملکی لٹریچر اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے

شیعیت نیوز: گذشتہ دنوں جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں سہولت کاری کے شبےمیں تفتیشی حکام نے ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون بمبار کی سہولت کاری کے شبے میں گلشن اقبال سے ایک طالبعلم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل نےعلامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھرمیں یوم انہدام جنت البقیع منانے کا اعلان کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے طالبعلم کے قبضے سے کچھ غیر ملکی لٹریچر اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے جس سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے متعلق کچھ مواد بھی حاصل ہوا ہے جبکہ زیر حراست طالبعلم سے تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ زیر حراست شخص نے مبینہ طور پر خودکش حملہ آور خاتون کو ریکی کرنے میں سہولت فراہم کی تھی۔ دوسری جانب سابق جامعہ کراچی کے سابق کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان نے گزشتہ روز جامعہ میں نصب کیمروں کی تفصیلی رپورٹ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کوجمع کروادی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button