اہم ترین خبریںعراق

عراق، اربیل کے خبات علاقے پر پھر راکٹ حملہ، اس بار ریفائنری نشانے پر

شیعیت نیوز: خبر رساں ذرائع نے شمالی عراق کے صوبہ اربیل کے خبات علاقے پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق خبر رساں ذرائع نے شمالی عراق کے ایک علاقے پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

صابرین نیوز نے اطلاع دی ہے کہ متعدد راکٹ شمالی عراق کے صوبہ اربیل کے علاقے خبات پر گرے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق کرملیس گاؤں سے کم از کم آٹھ راکٹ فائر کیے گئے جو کہ موصل صوبے میں ایک عیسائی اکثریتی علاقہ ہے۔

عراقی کردستان کے علاقے میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اربیل صوبے میں خبات علاقے میں چھ راکٹ گرے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق راکٹ حملوں کا ہدف صوبہ اربیل کے علاقے خبات میں واقع ایک ریفائنری تھی۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

شمالی عراق میں ترک افواج کی حالیہ کارروائی کے بعد عراق کے شمالی علاقوں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو بڑی جنگ شروع ہو جائے گی، یحیی السنوار

دوسری جانب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے ’’بعشیقہ‘‘میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے’’بعشیقہ‘‘میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملے کا نشانہ چکے ہیں۔

غیر ملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button