اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے صدر بشار اسد پر قاتلانہ حملہ میں محفوظ

شیعیت نیوز: شامی ذرائع ابلاغ نے نماز عید الفطر کی ادائیگی کے موقع پر ہونے والے صدر بشار اسد پر قاتلانہ حملے کو دشمن کا پروپگنڈہ قرار دیا۔

خبری ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ آج صبح ہونے والے قاتلانہ حملے میں شام کے صدر بشار اسد بچ گئے اور دمشق کے عوام نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔

شام کے سکیورٹی ذرائع نے قاتلانہ حملے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

تاہم شامی ذرائع ابلاغ نے شام کے صدر بشار اسد پر قاتلانہ حملے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی حملہ نہیں ہوا ہے جبکہ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی شامی صدر پر قاتلانہ حملے سے متعلق کوئی خبر نہیں دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشار اسد کے دشمنوں نے لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المنار سے منسوب غلط خبر چلائی تھی اور اس قسم کا پروپگنڈہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آج شام کے صدر بشار اسد نے نماز عید الفطر دمشق میں جامع مسجد الحسن میں ادا کی جس کے بعد انہوں نے وہاں موجود نمازیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت کو یوم معلم کا نام کیوں دیا گیا

دوسری جانب مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں غاصب امریکی فوجیوں کی چھاؤنی کے قریب کئی دھماکے ہوئے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق، دیرالزور کی العمر آیل فیلڈ کے قریب کئی دھماکے ہوئے جس سے یہ علاقہ لرز اٹھا ۔دہشت گرد امریکی فوجی اس آیل فیلڈ کو چھاونی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ ملنے تک اس حملے میں کسی طرح کے ممکنہ نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔

اس حملے کے بعد، امریکی ڈرون اس آیل فیلڈ کے اوپر اڑان بھرتے دیکھے گئے۔

شام میں امریکی فوجیوں کے دست راست سمجھے جانے والے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی دسمبر 2017 میں شکست کے بعد، امریکہ نے اس گروہ کی جگہہ سنبھال لی ہے اور اسی وقت سے شام کے تیل کو لوٹ رہا ہے۔

امریکہ پچھے کچھ سال میں مغربی ایشیا اور خاص طور پر شام میں عوام کے لئے وبال جان بن گیا اور انکے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button