رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا مرحوم نادر طالب زادہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے مرحوم نادر طالب زادہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام ميں مرحوم نادر طالب زادہ کی ثقافتی اور ہنری شعبوں میں خدمات کو گرانقدرقراردیا اور مرحوم کے پسماندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم طالب زادہ کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں : مسجدالاقصی میں نماز عید الفطر کا روح پرور اجتماع، 2 لاکھ فلسطینی سر بسجود
دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے معراج الشہداء پہنچ کر مرحوم طالب زادہ کی میت کو الوداع کیا اور مرحوم نادر طالب زادہ کی ثقافتی اور ہنری شعبوں میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر رئیسی نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم نادر طالب زادہ کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی۔۔ صدر رئیسی نے معراج الشہداء میں گمنام شہداء کے مزآر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن ارئیل ’یوم القدس‘ پر تمام آزاد لوگوں کے لیے ہمارا قوم کوتحفہ ہے، ابو حمزہ
دریں اثنا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عیدالفطر کی آمد کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1542 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ نے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔
مرکزی کمیشن نے 1542 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ علامہ غلامحسین محسنی اژہ ای کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔