اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسجدالاقصی میں نماز عید الفطر کا روح پرور اجتماع، 2 لاکھ فلسطینی سر بسجود

شیعیت نیوز: فلسطین میں  آج پیر کے روز عید الفطر پورے جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اہلیاں فلسطین اور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے اس دینی فریضے کو پورے جوش و جذبے سے منایا اور اور اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قبلہ اول میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق، مسجدالاقصی میں نماز عیدالفطر پڑھنے کیلئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے ایسے عالم میں شرکت کی کہ اسرائیل کے غاصب فوجیوں کی طرف سے ہر قسم کی پابندی عائد تھی اور انہوں نے ہر جگہ رکاروٹیں کھڑی کی تھیں، لیکن فلسطینیوں نے اپنی بھر پور شرکت سے صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو نقش بر آب کردیا۔

محتاط اندازے کے مطابق دو لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کی ادائی کی۔  مسجد اقصیٰ نمازیوں کی عید کی تکبیروں سے گونج اٹھا۔ القدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں سے  آنے والے زائرین سے  مسجد اقصی بھر گئی۔ مسجد اقصیٰ پہنچنے اور عید کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں میں خوشی اور مسرت کا ماحول تھا۔

رضاکاروں نے عید الفطر کے موقع پر قبۃ الصخرۃ میں بچوں میں کھلونے تقسیم کیے۔ نمازیوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ رمضان میں اور رمضان کے بعد بھی الاقصیٰ کے وفادار رہیں گے اور عہد پر ثابت قدم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو بڑی جنگ شروع ہو جائے گی، یحیی السنوار

دوسری جانب عید الفطر کے پرمسرت موقع پرقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں الصانور کےمقام سے اسرائیلی فوج نے طارق جرار اور ساید احمد العیسیٰ کو حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ جنین کیمپ سے عزیز انیس امین عباس اور 34 سالہ سابق اسیر بشار احمد فائز ابو عون کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ جبع مرکہ کے مقام سے سمیر ایمن علی ضبایا کو گرفتار کیا۔

ادھر جبع کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں سالم کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے عثمان عیسیٰ، حسنی ابو نفیسہ، احمد نمر حشاش، جب کہ بلاطہ کے مقام سے مروان صقر کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب کہ جھڑپوں میں 5 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے سابق اسیررہ نما 64 سالہ الشیخ سعید نخلہ کو حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ 20 سالہ طالب علم عمرو خلیل عامر، ان کے چچا زاد احمد محمود عامر کو گرفتار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button