اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل شعبہ خواتین کے تحت کراچی پریس کلب پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی نے فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے جمعتہ الوداع کو عالمی القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن (شعبہ خواتین) کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری و یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ رضی حیدر زیدی، علامہ عابد عرفانی، علامہ کامران عابدی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی نے فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے جمعتہ الوداع کو عالمی القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم القدس، ایم ڈبلیوایم کے تحت مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان پر ہوگا، علامہ باقرعباس زیدی

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی منافقت چھوڑ کر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے عملی اقدام کرے، فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کو مسلح جدوجہد کا آغاز کرنا چاہیئے، فلسطین کی آزادی قریب ہے اور عنقریب قبلہ اول صہیونیوں کے شکنجہ سے آزاد ہوگا۔ اس موقع پر شرکائے ریلی میں شریک خواتین و بچوں نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھا ئے ہوئے تھے جس میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرہ درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے امریکی، اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button