اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کو یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت

آئی ایس او ملتان کی جانب سے کانفرنس کے شرکا دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے اپنے وفد کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاری افضل سے ملاقات کی اور انہیں ''یکجہتی فلسطین کانفرنس''میں شرکت کی دعوت دی۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 24 اپریل کو مقامی ہوٹل میں ”یکجہتی فلسطین کانفرنس” منعقد ہو رہی ہے، جس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی علمائے کرام اور دیگر افراد شریک ہوں گے۔

آئی ایس او ملتان کی جانب سے کانفرنس کے شرکا دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے اپنے وفد کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاری افضل سے ملاقات کی اور انہیں ”یکجہتی فلسطین کانفرنس”میں شرکت کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: امام علی علیہ السلام نے زندگی کا ہر لمحہ یادِ خدا اور خدا کی طرف سفر میں گزارا ہے،آیۃ اللہ شیخ غلام عباس رئیسی

آئی ایس او پاکستان کے دیگر جماعتوں کے ساتھ یوم القدس پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالتی ہے۔اس موقع پر قاری افضل کا کہنا تھا کہ ہر سال اسرائیلی ماہ رمضان میں فلسطینی مسلمانوں پر مظالم ڈھاتے ہیں، اس سال بھی فلسطینی مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے، او آئی سی، عرب ممالک اور اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button