ایران

قرآن کریم کی بے حرمتی، تہران میں سوئیڈش سفارت خانے کے سامنے زبردست احتجاج

شیعیت نیوز: ایرانی طلبہ نے تہران میں سوئیڈش سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے، قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

تہران میں سوئیڈش سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دیئے جانے کے مطالبات درج تھے۔

سوئیڈش سفارت خانے کے سامنے مظاہرے میں شریک ایرانی طلبہ ، قرآن و پیغمبر ہماری ریڈ لائن ہیں، مسلمانوں کی خاموشی قرآن سے غداری ہوگی، مسلم طلبہ دین و قرآن کے حامی ہیں، جیسے پرجوش نعرے لگاتے ہوئے، اسلام اور قرآن کریم کی توہین کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے 5 شہریوں کو گولی مار دی

ایرانی طلبہ نے اس احتجاجی اجتماع کے اختتام پر ایک بیان بھی پڑھ کر سنایا جس میں مسلمانوں کے عقائد اور قرآن پاک کی کھلی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ طاقت کے عالمی مراکز میں گھس بیٹھے صیہونیوں کی سرپرستی اور منصوبہ بندی کے تحت ، اسلام مخالف اور نسل پرست تنظیمیں، برسوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ہر بار بے بنیاد بہانوں سے اسلامی مقدسات کی توہین کرکے، مغربی ملکوں میں رہنے والے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اور سیاسی حقوق کے عالمی چارٹر کی شق تین میں عقائد کے احترام کو دوسروں کے حقوق اور ان کی حثیت کے احترام کا مصداق قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باجود انسانی حقوق کا دم بھرنے والے ادارے، اسلام اور مسلمانوں کی توہین کے واقعات پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button