ایران کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے، صدر علامہ ابراہیم رئیسی

14 اپریل, 2022 11:34

شیعیت نیوز: ایرانی صدر علامہ ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران کی برآمدات میں تقریباً 43 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حالیہ برسوں میں ریل ٹرانزٹ نے ایک ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بات صدر مملکت علامہ ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز طلباء تنظیموں اور کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سال کے بجٹ میں 8 فیصد اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی ہے، اگرچہ پچھلے سالوں میں اقتصادی ترقی کی شرح تقریباً 4 فیصد تھی، لیکن اس سال ہم لاگت کو کنٹرول کرکے اور آمدنی اور محنت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے 8 فیصد کی اقتصادی ترقی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر علامہ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ خطے میں سامان کی ترسیل میں ملک کا حصہ بھی بڑھ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تمام پیدا کرنے والوں کی کوششوں اور تیل کی صنعت میں نوجوانوں اور حکام کے عزم اور تیل کی پیداوار اور فروخت میں اضافے سے پابندیوں کے تحت ملک میں خوشحالی کا نیا موسم شروع ہو گیا ہے، یہاں تک کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی میں امریکہ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ عوام کی کوششوں اور مزاحمت اور پابندیوں کو بے اثر کرنے کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی اور اغیار کی یلغار خواتین کے لئے حقیقی خطرہ ہیں، مندوب زہرا ارشادی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور یمن، افغانستان، شام اور یوکرین کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرعبداللہیان نے سرحدی گزرگاہوں میں کاروباری تبادلے کی سہولت فراہم کرنے، ایران اور عراق کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرانزٹ اور بصرہ شلمچہ ریلوے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا جو دونوں ممالک کو ملاتا ہے۔

انہوں نے ایرانی مسافروں کو زمینی راستوں کے ذریعے عراقی مقدس شہروں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی سرحدوں سے امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور دہشت گرد اور علیحدگی پسند عناصر کی دھمکیوں کو قبول نہیں کر سکتا۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بغداد خطے میں امن کے قیام اور مذاکرات کو مضبوط بنانے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

فواد حسین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عراقی اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف خطرے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے، کیونکہ ایران اور عراق کی سلامتی ایک دوسرے پر منحصر ہے۔

 

6:31 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔