ایران عالمی استکبار اور صیہونیوں کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے، برگیڈئیر جنرل قاآنی

14 اپریل, 2022 11:18

شیعیت نیوز: ایرانی قدس فورس کے کمانڈر برگیڈئیر جنرل قاآنی نے کہا ہے کہ ایران مغرب کے عالمی استکبار اور صیہونیوں کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے۔

برگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف لڑنے والوں کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہماری مزاحمت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، مزاحمتی تحریک کے نوجوانوں نے اپنی کارروائیوں سے اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

جنرل قاآنی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی تباہی کے عمل کو تیز کیا جائے گا اور ایران کے پاس یمن میں سعودی عرب کے جرائم کے ثبوت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں صرخی جماعت کے رہنما محمود صرخی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں

دوسری جانب لندن میں قائم ایرانی سفارت خانے نے ایک ٹوئٹر پیغام میں گارڈین اخبار کی رپورٹ کی تردید کی۔

رپورٹ کے مطابق، لندن میں ایرانی سفارت خانے نے گارڈین اخبار کی رپورٹ کو روس کی جانب سے مبینہ طور پر ایران کی جانب سے عراق سے اسمگل کیے گئے ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے اس رپورٹ کو غیر پیشہ وارانہ اور بے بنیاد قرار دیا۔

لندن میں ایرانی سفارت خانے نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ گارڈین کی منگل کی رپورٹ جس کا عنوان ’’روس کی جانب سے ایران کی جانب سے عراق سے یوکرین کے خلاف اسمگل کیے گئے ہتھیاروں کا استعمال‘‘ ہے، کو بے بنیاد، من گھرٹ اور جھوٹ قرار دے دیا۔

ایرانی سفارت خانے نے مزید کہا کہ یوکرین کی حالیہ تبدیلوں اور مشرق وسطی کی تبدیلیوں کے درمیان تعلق قائم کرنے کی کوشش اور ایران کا نام لینا؛ ایک غیر پیشہ ورانہ اور ناقابل قبول فعل ہے اور اس اخبار کے قارئین کی ایک طرح کی بے عزتی بھی ہے۔

ایرانی سفارت خانے نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ گارڈین کی سچائی کی اشاعت کی توقع ہے، لیکن منگل کا مضمون اس نقطہ نظر سے متصادم ہے۔ ہم اس معاملے کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

4:16 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔