یمن

سعودی عرب کو چاہئیے کہ محاصرے کے خاتمے کی پابندی کرے ، یمنی اعلی سیاسی کونسل

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے زور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب کو محاصرے کے خاتمے کی پابندی کرنا پڑے گی اور عبوری کونسل کی تشکیل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب کے لئے یمن کا محاصرہ ختم کرنے، الحدیدہ بندرگاہ تک تمام بحری جہازوں کے پہنچنے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کودورکرنے اور صنعا ائیرپورٹ کھولنے سے متعلق معاہدے کی پابندی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانی مسائل کا پاس و لحاظ جنگ بندی سمجھوتے کی کامیابی کی اصلی اور حقیقی شرط ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے بیان میں عبوری قیادتی کونسل کو اقتدارمنتقل کرنے کے منصورہادی کے فیصلے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد کا سعودی عرب کی سربراہی میں متبادل قیادتی کونسل قائم کرنے کے اقدام کا یمن اور اس کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے اور سب سے بڑی عبادت خدمتِ خلق ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملت یمن کی نظرمیں کسی بھی فریق کی جانب سے کوئی غیرقانونی اور یمن کے باہر سے انجام دیئے جانے والے کسی بھی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور یمنی عوام نے صرف انھیں ہی قانونی حق و اختیار دیا ہے جو وطن ، قومی اقتداراعلی ، آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں۔

یمن میں دواپریل دوہزاربائیس سے جنگ بندی سمجھوتے پرعمل درآمد کا اعلان کیا گیا ہے تاہم جارح سعودی اتحاد ہرروز اس کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button