اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
قرآن مجید کی لازمی تعلیم، سرکاری ونجی تعلیمی ادارے ہوجائیں ہوشیار
سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں قرآن مجید کا مضمون شامل نہیں کیا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیعیت نیوز: قرآن مجید کی لازمی تعلیم،سرکاری ونجی تعلیمی ادارے ہوجائیں ہوشیار،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کا معاملہ، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں قرآن مجید کے حوالے سے جاری احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوسِ اقتدار میں مبتلا سیاسی رہنماؤں نے ساری قوم کو ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں بھی قرآن کی لازمی تعلیم کا شیڈول نظر آنا چاہیے۔ سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں قرآن مجید کا مضمون شامل نہیں کیا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔