دنیا

فلسطینیوں کے چاقو حملوں کو نہیں روک سکتے، اسرائیلی وزیر دفاع گینٹز

شیعیت نیوز: اسرائیلی ریاست کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے خاص طور پر چاقو کے حملوں کو روکنے میں قابض ریاست کے سیکیورٹی اور فوجی اداروں کی نااہلی کا اعتراف کیا۔

وزیر دفاع بینی گینٹز نے عبرانی چینل 12 کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت کسی ایسے شخص کو روکنا مشکل ہے جو اس وقت چاقو یا اسکریو ڈرایور لے جانے اور چاقو سے حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

انہوں نے چاقو سے حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو شہید کیے جانے پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ چاقو سے ہونےوالے حملے روکےجائیں مگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

جب کہ انٹرویو لینے والے نے اسے روکتے ہوئے کہا کہ حالیہ کارروائیاں نہ صرف چھرا مار کارروائیاں تھیں بلکہ یہ دو آپریشنز سے منسلک ہیں جن میں مشین گنوں کا استعمال کیا گیا تھا جن کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور اسلحہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ شن بیٹ کی ناکامی اور فوج کی ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم ارض کی مناسبت پر نیویارک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

وزیر دفاع گینٹز نے کہا کہ یہ ریاست سخت اور المناک دنوں سے گزر رہی ہےاور یہ کہ سیکیورٹی فورسز ہر ماہ درجنوں آپریشنز کو ناکام بناتی ہیں اور 100 فی صد سیکیورٹی فراہم کرنا آسان نہیں ہے۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا نے دیمونا جوہری تنصیب کے قریب مقبوضہ علاقوں میں ایک فیکٹری سے زہریلی امونیا گیس کے اخراج کی اطلاع دی۔

روسی الیوم نے جمعہ کی رات کو اطلاع دی کہ یہ فیکٹری صحرائے نقب میں یئر السبع شہر سے 36 کلومیٹر جنوب میں میشور روتیم صنعتی شہر میں واقع ہے۔

علاقائی حکام نے ہوا سے چلنے والی زہریلی گیسوں کے خوف سے علاقے میں ٹریفک پر پابندی لگا دی اور نقب میں اہم سڑکوں کو بند کر دیا۔

میڈیا نے رپورٹ کیا کہ رہائشیوں کو ابھی تک خبردار یا ہدایت نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button