دنیا

یوم ارض کی مناسبت پر نیویارک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

شیعیت نیوز: یوم ارض کی مناسبت پر نیویارک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے ہوئے جس میں صیہونی حکومت اور صیہونیت کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے۔

تیس مارچ کو فلسطینی عوام یوم ارض مناتے ہیں ۔ یہی وہ تاریخ ہے جب غاصب صیہونیوں نے فلسطینیوں کی زمینوں کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرلیا تھا ۔ فلسطینی عوام نے غاصبوں کے اس اقدام پر ردعمل میں احتجاجی مظاہرے کئے تھے جس کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور زخمی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں امریکہ کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے، علامہ باقرزیدی/مختارامامی

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کےسیکڑوں حامیوں نے نیویارک میں صیہونی حکومت سے متعلق اداروں کے سامنے اکٹھا ہو کر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کیا ۔ فلسطینیوں کے حامی مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ کامیابی کے حصول تک انتفاضہ جاری رہے گی۔

فلسطینیوں کے حامی مظاہرین نے جو میڈٹاؤن منہٹن کی جانب رواں دواں تھے ، اسرائیلی فوجیوں کے حامی اورصیہونی منصوبوں کو فنڈ فراہم کرنے والے اداروں کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے تین نہتے فلسطینی نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ کامیابی کے حصول تک انتفاضہ جاری رہے گا، ہم اپنی زندگی میں ہی فلسطین کو آزاد کرا کے دم لیں گے اور واپسی تک استقامت جاری رہے گی ۔

مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوکر رہے گا ، جب عوام ، غلام بنا لئے جائیں تو استقامت ان کا جائزحق ہوجاتا ہے۔ ان مظاہروں میں صیہونیت مخالف گروہوں نے بھی حصہ لیا اور یہودیت کے حق میں اور صیہونیت وصیہونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button