نئی امریکی پابندیاں ایران کےخلاف ناکام پالیسی کے تسلسل میں لگائی گئی ہیں، خطیب زادہ
شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران کے شہریوں کے خلاف امریکہ کی نئی اعلان کردہ پابندیوں کے رد عمل میں کہا کہ یہ اقدام امریکی حکومت کی ایرانی عوام کے تئیں بدنیتی کی ایک اور علامت ہے، جو ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی کو جاری رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اور اس سے یہ حقیقت واضح طور پر ثابت ہوتی ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ اپنے دعووں کے برعکس بے بنیاد الزامات لگانے اور ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہر موقع کو استعمال کرتی ہے۔
سعید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ایران جوہری کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی
اپنے ایک بیان میں سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ ایرانی شہری اور چند ایک کمپنیوں پر عائد کی جانے والی یہ پابندیاں ایرانی عوام کے حوالے سے امریکی حکومت کی اس بدنیتی کا واضح ثبوت ہے جو ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام ہ پالیسی پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذموم امریکی اقدام اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت اپنے دعووں کے برخلاف، ایرانی عوام پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور ان پر بے جا دباؤ ڈالنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نکلنے نہیں دیتی۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں ایک ایرانی فرد اور متعدد اداروں کو شامل کیا ہے۔
ایران پر نئی امریکی پابندیاں ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب مذاکرات کرنے والے ممالک کی اکثریت مذاکرات کے تیزی سے اختتام پر زور دے رہی ہے، لیکن حتمی معاہدے کے لیے چند باقی اہم معاملات پر امریکی سیاسی فیصلوں کا انتظار ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکی فریق، حقیقت پسندی سے کام لے تو ویانا میں کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے۔ ایران کی طرف سے طے پانے والا معاہدہ ایک ایسی دستاویز ہے جس میں پابندیاں حتی الامکان اٹھائی جائیں گی اور اس کے نفاذ سے خطے کو بھی فائدہ ہوگا۔







