اہم ترین خبریںپاکستان

روہڑی، استقبال ماہ رمضان مبلغین سیمینار میں علامہ شبیر میثمی کی خصوصی شرکت

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان سکھر ڈویژن اور زہرا (س) اکیڈمی کے زیراہتمام روہڑی میں استقبال ماہ رمضان و مبلغین سیمینار جامعۃ الرضا میں منعقد ہوا۔

سیمینار میں سکھر، صالح پٹ، اوباڑو، کشمور، کندھ کوٹ، نارو، گڑھی یاسین، جیکب آباد اور ٹھل کے مضافات سے ڈیڑھ سو سے زائد مبلغین نے شرکت کی۔

سیمینار میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ تمام مبلغین ہمارے لئے محترم ہیں آپ جس بھی علاقے میں خدمات کیلئے جاتے ہیں آپ کا اولین مقصد اللہ عزوجل کی خوشنودی ہونا چاہئے ہماری تمام تر کامیابیاں اسی کی خوشنودی میں ہیں، مبلغین کو چاہئے کہ وہ اپنے عمل کے ذریعے لوگوں کودین کی طرف بلائیں تو وہ موثر انداز میں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں علامہ شبیر میثمی کی علامہ تقی شاہ سے ملاقات، موجودہ ملکی وتنظیمی صورتحال پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ آپ معلم ہیں، مبلغ ہیں اس کا مطلب آپ امام زمان عجل کے وکیل ہیں، ان کی بارگاہ میں خاص مقام ہے جس کی بنیاد پر آپ آج اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود تشریف لائے ہیں تاکہ عوام الناس تک پیغام ہدایت پہنچا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ ساجد نقوی کے حکم پر آئمہ جماعت اور مدرسین مدارس دینیہ کیلئے صحت اسکیم کو متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ ایمرجنسی بنیاد پر پیش آنے والے صحت کے مسائل کے حل کیلئے جس قدر ممکن ہو تعاون کیلئے اقدام کیا جاسکے۔

کانفرنس سے علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ سید یوسف رضا کاظمی، علامہ ریاض حسین روحانی، علامہ صابر حسین قمی، علامہ اللہ بخش شریفی، علامہ امداد حسین الحسینی اور علامہ مشتاق حسین عمرانی نے بھی خطاب کیا اور مبلغین کی عظمت، ذمہ داروں اور خدمات و فرائض پر لیکچرز دئیے اور انہیں اس سلسلے میں آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button