صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے انچارج برائے پروفیشنل ادارہ جات مزمل حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو تقرر نامے جاری کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں علامہ شبیر میثمی کی علامہ تقی شاہ سے ملاقات، موجودہ ملکی وتنظیمی صورتحال پر گفتگو
اپنے بیان میں مزمل حسین نے کہا کہ وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں جن شعبہ جات میں ترقیوں کا عمل شروع نہیں ہوا ہے، وہاں سلیکشن بورڈ کا انعقاد جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیوں کے عمل میں تاخیر سے اساتذہ کی الگ گریڈز میں ترقیوں کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، ترقیوں میں تاخیر اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے، لہٰذا ہم وفاقی جامعہ اردو کے اساتذہ کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔