عراق

عراق میں سعودی سرمایہ کاری کے خلاف قبائلی عمائدین کا مظاہرہ

شیعیت نیوز: عراق میں سعودی سرمایہ کاری کے خلاف قبائلی عمائدین نے مظاہرہ کیا۔

عراق کے صوبے المثنی کے قبائلی عمائدین اور دیگر رہنماؤں نے السماوا کے علاقے میں سعودی سرمایہ کاری کی شدید مخالفت کی ہے۔

الجنوبیہ ٹی وی کے مطابق، صوبہ المثنی کے درجنوں قبائلی سردار اور دیگر رہنماؤ نے جمعے کے روز مظاہرہ کیا اور السماوا میں سعودی سرمایہ کاری کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ یہ اقدام سعودی عرب کے قریب ہونے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

احتجاجی مظاہرین نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے، سعودی اشیاء اور مصنوعات کے بائیکاٹ اور عراق میں سعودی تاجروں کو سرمایہ کاری کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے سعودی سرمایہ کاری کو طویل المدت سامراجی منصوبے کا حصہ مانتے ہوئے کہا کہ اس سے عراقی شہریوں کی سلامتی بھی خطرہ میں پڑ جائے گی۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ عراقی سرزمین میں سرمایہ کاری پر سعودیوں کے اصرار میں دہشت گردانہ مقاصد کی بو محسوس ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض، ابہا اور جدہ سمیت 18 اقتصادی ٹھکانوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا، یحیی سریع

واضح رہے کہ عراق کی عبوری حکومت نے المثنی، الانبار، نجف اور کربلا کی ایک ملین ہکٹراراضی پر 50 سالہ سرمایہ کاری کا لائسنس سعودی عرب کو دے دیا ہے۔

بیشتر عراقی ماہرین اور سیاستدان اپنے ملک میں سعودی سرمایہ کاری کے اہداف اور اس کی توانائیوں کے بارے میں شکوک شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے لیے آئندہ اتوار کو تہران کا دورہ کریں گے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی کے دفتر نے خبر دی ہے کہ وہ عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔

السومریہ نیوز نیٹ ورک نے الحلبوسی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی سربراہی میں ایک پارلیمانی وفد آئندہ اتوار کو تہران کا دورہ کرے گا۔

الحلبوسی کے دفتر نے اعلان کیا کہ یہ دورہ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سرکاری دعوت پر ہوگا۔ اپنے اس دورے میں الحلبوسی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button