ریاض، ابہا اور جدہ سمیت 18 اقتصادی ٹھکانوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا، یحیی سریع

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے جواب میں جدہ اور دارالحکومت ریاض سمیت 18 فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
المیادین نے یمن میں اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی افواج نے محاصرہ ختم کرنے کی غرض سے سعودی عرب پر تیسرا بڑا حملہ کیا ہے۔
با خبر ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جدہ میں آرامکوکی تنصیبات شدید آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جلنے کی اطلاع ہے، معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹینکس اور ایندھن کے ذخائر میں آگ لگنے سے یہ تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔
یمنی فورسز نے اپنی اس کارروائی میں دارالحکومت ریاض، جدہ، ابہا ہوائی اڈوں ، خمیس مشیط، جیزان ، جازان میں سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، ابہا اور جدہ ہوائی اڈوں پر یمنی فورسز کا ڈرون حملہ
المیادین کے مطابق یمنی فورس نے راس التنورہ، رابغ اور جدہ میں آرامکو کی تنصیبات کو تباہ کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے یمن کا ظالمانہ محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں یمنی فورسز بھی راس التنورہ اور رابغ کو نشانہ بنائے گی۔
یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے حملے میں صامط شہر کی بجلی بھی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ ہی دیر پہلے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئیر یحییٰ سریع نے جمعے کی شام کو محاصرہ ختم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب پر تیسرے بڑے آپریشن کی خبر دی تھی۔