اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، ابہا اور جدہ ہوائی اڈوں پر یمنی فورسز کا ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے جنوبی سعودی عرب کے ریاض، ابہا اور جدہ ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ کیا ہے جبکہ جازان شہر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے ترجمان’’ترکی المالکی ‘‘ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جمعہ کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب 6 بمبار ڈرون بھیجے گئے۔

سعودی اتحاد کے حوالے سے الجزیرہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے صوبہ صامطہ میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد مذکورہ بجلی گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : حجۃ الاسلام ری شہری کے بارے میں ہماری جو بھی یادیں ہیں، وہ نیک یادیں ہیں، رہبر انقلاب

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے جنوبی سعودی عرب کے ریاض، ابہا اور جدہ ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ کیا، جس کے بعد ان ہوائی اڈوں کی جانب تمام پروازوں کو روک دیا گیا۔

جارح سعودی اتحاد کے حوالے سے سعودی اخبار سبق نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی ایر ڈیفنس نے جازان کی جانب داغے جانے والے ایک بیلیسٹک میزائل اور ایک بمبار ڈرون کو تباہ کیا ہے۔

جارح اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یہ میزائل جازان شہر کی جانب فائر کیا گیا تھا۔ جارح اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایک خودکش ڈرون بھی اسی شہر پر حملہ کرنے والا تھا جسے مار گرایا گیا۔

جارح سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ظہران میں پانی کے ذخیرے پر بھی حملہ کیا گیا جس کا ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے۔

چند روز قبل بھی یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں قاصف- 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ايئر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button