ایران

ہم ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، امیرعبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ویانا مذاکرات میں ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے تہران کی مکمل تیاری کی تصدیق کی۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ایک ٹیلی فونگ رابطہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

دونوں فریقوں نے ویانا مذاکرات کے علاوہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی حالات میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی بھی مسئلہ فلسطین پر غاصب اپارتھائیڈ اسرائیل کے ساتھ سودےبازی نہیں کر سکتا، ایران

دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشاورت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر خیالات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

ویانا مذاکرات کے بارے میں اس ٹیلی فونک گفتگو میں امیر عبداللہیان نے ایرانی عوام کے مفادات اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیروں پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

قطری وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات میں ایران کے تعمیری کردار کو بھی سراہا اور تمام فریقین کو ایک معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے دشمنوں کے لئے بری خبر، جلد ہی نئے فوجی ساز و سامان کی ہوگی رونمائی

فارس کے مطابق، امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کہا کہ ہم ویانا میں معاہدے کے آخری مرحلے کے قریب ہیں: امریکہ کو عملی طور پر اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز تاجکستان کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button