اہم ترین خبریںایران

کوئی بھی مسئلہ فلسطین پر غاصب اپارتھائیڈ اسرائیل کے ساتھ سودےبازی نہیں کر سکتا، ایران

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں منعقد ہونے والے او آئی سی کے اراکین ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ کوئی بھی طاقت مسئلۂ فلسطین پر غاصب و اپارتھائیڈ صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سودے بازی نہیں کر سکتی۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں سعید خطیب زادہ نے لکھا کہ پاکستان میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے 48 ویں اجلاس میں ایران کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں جبکہ مسئلۂ فلسطین، عالم اسلام کا اولین مسئلہ باقی رہے گا اور کوئی بھی مسئلۂ فلسطین پر غاصب و اپارتھائیڈ صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ سودے بازی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ یمن سے لے کر افغانستان تک کے تمام بحرانوں کے حل کی کنجی عالم اسلام کا اتحاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قبضے کے خلاف مزاحمت دہشت گردی نہیں ہے، لبنانی صدر میشل عون

دوسری جانب ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اور او آئی سی اجلاس میں شریک ایرانی وفد کے سربراہ سعید خطیب زادہ نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وفد کی اسلام آباد میں موجودگی اور او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اور او آئی سی اجلاس میں شریک ایرانی وفد کے سربراہ سعید خطیب زادہ نے بھی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا سلام پہنچایا اور عید نوروز کی مبارک باد پیش کی۔

فریقین کے مابین دو طرفہ تعاون کی سطح کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button