عراق

عراقی عوام کا مظاہرہ، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: عراقی عوام نے سعودی عرب سے تعلقات منقطع کرنے کے لئے مظاہرہ کیا۔ دوسری طرف عراقی کردستان علاقے کے وزیر اعظم کی یمن کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کی۔

الانوار ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوام نے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سعودی عرب میں 41 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے، سعودی اشیاء اور مصنوعات کے بائیکاٹ اور عراق میں سعودی تاجروں کو سرمایہ کاری کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ابھی حال میں سعودی عرب میں 81 لوگوں کو سزائے موت دی گئی جن میں سے 41 شیعہ مسلمان تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی موصل میں داعش کی دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کی اجتماعی قبر دریافت

دوسری جانب عراقی کردستان علاقے کے وزیر اعظم ’’مسرور برزانی‘‘ نے یمن پر سعودی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے اہداف پر صنعا کے ڈرون حملوں کی مذمت کی۔

بارزانی نے سعودی اماراتی اتحاد کے مسلسل حملوں میں درجنوں یمنیوں کی ہلاکت کا ذکر کیے بغیر ریاض پر یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ردعمل کی مذمت کی اور ٹویٹر پر لکھا کہ میں آج سعودی عرب کے بادشاہ پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ شہری اور اہم بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر ان بار بار حملوں کا مقصد خطے (مغربی ایشیا) کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

عراقی کرد اہلکار نے سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے اور یمنی عوام کے خلاف ملک کی سات سالہ جنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے لکھا کہ ہم مملکت سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

اتوار کے روز یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی فوجی حملوں کے جواب میں مختلف علاقوں میں سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو حملے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button