عراق

اسرائیلی اڈے، عراق کے اقتدار اعلی کے لئے خطرہ ہیں،حجت الاسلام صدر الدین القبانجی

شیعیت نیوز: نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام صدر الدین القبانجی نے اسرائیلی مراکز کی موجودگی کو ملک کے اقتدار اعلی کے لئے خطرہ اور ملک کے آئین کے خلاف بتایا ہے۔

نجف کے امام جمعہ حجت الاسلام صدر الدین القبانجی سے نماز کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اربیل کو خودمختاری حاصل ہے لیکن اسرائیلی ٹھکانے اس خودمختاری کے دائرے میں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت اسرائیلی ٹھکانوں کا پتہ لگائے اور کردستان کی انتظامیہ کی صیہونی ٹھکانوں کے تعلق سے جوابدہ ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام صدر الدین القبانجی نے اسی طرح سعودی عرب میں آل سعود کے ہاتھوں شیعوں کے قتل عام کی مذمت کی اور اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تشویش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کے اندر بڑی فوجی کارروائی

دوسری جانب عراقی کوآرڈینیشن کمیٹی (الاطار التنسیقی) کے ترجمان عائد الہلالی نے مقامی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اربیل میں قائم غاصب صیہونی حکومت کے غیرقانونی جاسوسی مراکز کے خلاف ایرانی میزائل سٹرائیک عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

بغداد الیوم کے ساتھ گفتگو میں عائد الہلالی نے موساد کے جاسوسی مراکز کے خلاف ایرانی میزائل سٹرائیک کی تفاصیل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ملکی خودمختاری کے حوالے سے دوہرے معیارات اختیار کرنا درست نہیں کیونکہ قبل ازیں خود ہمارے ہی لڑاکا طیاروں نے شام کے اندر موجود ’’قرداش‘‘ جیسے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے تو کیا یہ (شام کی) ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں؟

انہوں نے کہا کہ اگر قبل ازیں دمشق کے ساتھ ہم آہنگی کی گئی تھی تو تہران نے بھی اپنی میزائل سٹرائیک سے قبل بغداد کو اعتماد میں لیا تھا۔

عراقی کوآرڈینیٹک کمیٹی الاطار التنسیقی کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت انتہائی کمزور ہے اور وہ کمزور بھی کیوں نہ ہو جب وہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے والے قومی سپہ سالار (قائد النصر) حاج ابومہدی المہندس کے ناحق خون پر عالمی عدالت میں شکایت تک نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں عراقی قوم کے عزیز مہمان و مزاحمتی محاذ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ناحق قتل پر بھی اس نے کوئی شکایت تک نہیں کی لہذا مذمت کے کھوکھلے حکومتی بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button