اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ میں دہشت گردی کا خدشہ، تعلیمی ادارے بند، سکیورٹی ہائی الرٹ

شیعیت نیوز: حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں سکیورٹی حالات کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو جمعہ تک بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سیکرٹری تعلیم عبدالرؤف بلوچ کے ایک بیان کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نصب اللہ مری کے حکم سے کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے 17 اور 18 مارچ کو بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے چھاؤنی علاقہ کو بھی عام شہریوں کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

جامعہ بلوچستان کی جانب سے بھی یونیورسٹی بند رہنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے اور طلباء کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں اگلے دو دن کے دوران دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کے پیش نظر مبینہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کے لیے ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں نے سرکاری دفاتر، سول سیکرٹریٹ، اسکولز، کالجز اور تفریحی مقامات کی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات کردی ہیں۔

متعلقہ اداروں نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کے فاطمہ جناح روڈ دھماکے کے بعد سکیورٹی تھریٹس موجود ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حساس مقامات پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

حساس مقامات اور پبلک مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ ایس ینڈ جی اے ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ چونکہ ایک حساس ترین جگہ ہے اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button