آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کے لیے ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نےآل سعود کی جانب سے ایک ہی دن میں 81 افراد کی سر قلم کرنے کے بھیانک اور انسانیت سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کے حصول کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں 81 افراد کے ظالمانہ طریقے سے سر قلم کر دیئے گے، یورپی ممالک جہاں غیر مسلموں کی حکمرانی ہے وہاں بھی اس طرح کا ظالمانہ قانون رائج نہیں۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کے حصول کے لیے ہے۔ سعودی عرب میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دنیا کے ہر باشعور اور باضمیر کو آواز بلند کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی غلامی کی وجہ سےآلِ سعود حرمین کی خدمت کے اہل نہیں رہے، علامہ مرید نقوی
قابل ذکر ہے کہ ہفتے کو سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے 81 قیدیوں کو ایک دن میں موت کی سزا دی، ان میں 41 شیعہ جوان تھے جو قطیف کے رہنے والے تھے۔ یہ مختلف بے بنیاد بہانوں کے تحت گرفتارکو لئے جانے کے بعد عرصہ دراز سے قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے۔
اطلاعات ہیں کہ ظالم آل سعود کے ہاتھوں قتل کیئے جانے والے بعض ایسے بھی افراد تھے جن کی عمر گرفتاری کے وقت اٹھارہ سال سے کم رہی ہے۔
سعودی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو تمام تر بے رحمی سے کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور حتیٰ اُس نے اس سلسلے میں تمام بین الاقوامی ضابطوں اور انسانی حقوق کے شناختہ شدہ اصولوں کو تمام تر ڈھٹائی کے ساتھ بالائے طاق رکھ دیا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آل سعود کو چونکہ امریکی اور مغربی حمایت حاصل ہے،اس لئے وہ بلا جھجک ہر غیر انسانی کام کر گزرتی ہے۔







