عراق

اکثر امریکی اڈے موساد جاسوسی ٹھکانے ہیں، بدر تنظیم

شیعیت نیوز: بدر تنظیم کے اعلی رہنما محمد البیاتی نے عراق میں صہیونی ریاست کے جاسوسی ٹھکانوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام صہیونی جاسوسی مراکز پورے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے قریب واقع ہیں۔

البیاتی نے ایک ٹیلی وژن گفتگو کے دوران مزید کہا ہے کہ زیادہ تر امریکی اڈے صہیونی جاسوسی کے اڈوں کے قریب واقع ہیں اور امریکی اڈوں کے قریب صیہونی اڈوں کی موجودگی کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار عراقی حکومت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی علاقے کردستان ترکی، شام اور ایران کے خلاف تین تخریبی مخالف گروہوں کی موجودگی کی وجہ سے ان تینوں ممالک کا دشمن بن گیا ہے۔

بدر تنظیم کے اعلی رکن نے مزید کہا ہے کہ الحشد الشعبی کے خلاف امریکی آپریشن کے دوران، صہیونی مقامات پر بمباری اور اس کی مذمت یا عراق میں مزاحمتی کمانڈروں کو قتل کرنے کے جرم کے خلاف کوئی احتجاج نہیں سنا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جوہری تنصیب میں تخریب کاری کی اسرائیلی سازش ناکام

واضح رہے کہ عراق کے شہر اربیل میں صہیونی انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز آرگنائزیشن (موساد) کے دو جاسوسی اڈوں کو اتوار کی صبح راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس بڑے پیمانے پر میزائل اور راکٹ آپریشن کے بعد عراقی کردستان کے شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے کے سائرن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور عراق میں موجود تمام امریکی فوجی اڈے مکمل الرٹ ہو گئے۔

پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ جعلی صیہونی ریاست کے حالیہ جرائم اور سابقہ ​​اعلان کے بعد کہ اس غاصب حکومت کے جرائم اور برائیاں لا جواب نہیں رہیں گی؛ گذشتہ رات عراق میں ’’صیہونی سازش اور برائی کے اسٹریٹجک سینٹر کو پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے داغے گئے طاقتور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ایک بار پھر مجرم صیہونی ریاست کو خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی کاروائی پر سخت، فیصلہ کن اور تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایران کی عظیم قوم کو یہ بھی یقین دلاتے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی سرخ لکیر ہے اور وہ کسی کو اس پر حملہ کرنے یا دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کچھ غیر سرکاری ذرائع ابلاغ نے اتوار کے روز کہا کہ اس میزائل حملے میں کچھ اسرائیلی جاسوس ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button