دنیا

ایران ایک جنگ مخالف اور امن پسند ملک ہے، یوکرینی وزیر خارجہ دیمترو کولبا

شیعیت نیوز: یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولبا نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خلاف اور پر امن راہ حل کا حامی ایک ملک ہے۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے یک ٹیلی فونک گفتگو کے بعد، کہا ہے کہ انہوں نے ایران سے کیف کے پیغام کو ماسکو تک پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولبا نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان نے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد ان کے دورہ ماسکو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایران جنگ کے خلاف ہے اور پرامن راہ حل کا حامی ہے۔

دیمترو کولبا نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران، یوکرین میں جنگ کا مخالف ہے اور پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ میں نے ( ایرانی وزیر خارجہ) سے مطالبہ کیا کہ وہ کیف کے پیغام کو ماسکو تک پہنچ دیں، روس کو سویلین کے خلاف بمباری کا ختم کرنا چاہیے اور سیز فائر پر قائم رہتے ہوئے یوکرین سے نکلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : اربیل میں موساد کے ٹھکانے پر کتنے امریکی تھے موجود، کتنا ہوا نقصان ؟

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹین نے 21 فروری کو مغرب کی جانب سے ماسکو کی سیکورٹی خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈونباس کے علاقے میں ڈونیٹسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم کیا۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے چوبیس فروری کو یوکرین کے خلاف ایک فوجی آپریشن کے احکامات جاری کر دئے تھے جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ روسی صدر نے یہ فیصلہ دونتسک اور لوہانسک کی جمہوریاؤں کو تسلیم کر لینے کے چند روز بعد اُس وقت لیا جب ان جمہوریاؤں نے یوکرینی فوج کے خلاف روس سے مدد کی درخواست کی۔

روس کا ماننا ہے کہ یوکرین دوہزار چودہ اور پندرہ میں ہونے والے مینسک معاہدے کا پابند نہیں رہا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین کا بھی کہنا ہے کہ یوکرین پر چڑھائی کا اصل مقصد وہاں نازی تفکرات اور اُسکی عسکری توانائیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button