اہم ترین خبریںپاکستان

ملی یکجہتی کونسل سندھ کے وفد کی ایم ڈبلیوایم رہنماؤں سےملاقات، سانحہ پشاور پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ملت فقہ جعفریہ نے پہلے بھی اپنا خون دیکر اتحاد امت کو قائم رکھا ہے اور آئندہ بھی اتحاد امت کے لئے ہرقسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل سندھ نے پشاور سانحے کو مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی امت مسلمہ اتحاد امت کو برقرار رکھتے ہوئے اغیار کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

صوبائی صدر اسداللہ بھٹو کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اعلیٰ سطحی وفد نے انچولی میں مجلس وحدت مسلمین کے دفتر پہنچ کر صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی و دیگر قائدین سے پشاور سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گھرے دکھ پسماندگان سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی۔

وفد میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر قاضی احمد نوارنی، جے یوپی کے علامہ عقیل انجم، مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ امجد، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، مسلم پرویز، مجاہد چنا،ممتاز سیال جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مولانا صادق جعفری، مولانا علی انور جعفری، ملک غلام عباس، علامہ شبیر حسین اور میر تقی ظفر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک عزیز پاکستان کو توڑنے کے لیے ملک میں مذہبی، لسانی، سیاسی اور مختلف طریقوں سے فساد برپا کئے جارہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ بڑے عرصہ سے طاغوتی قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن امت مسلمہ ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مغرب پہلے بھی نکام اوراب بھی ناکامی اس کا مقدر ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ہماری اصل پہچان مسلمان ہے اور شیطانی قوتین ایک بار پھر ملک میں شیعہ سنی فساد کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں مگر ان کو پہلے کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، ملت فقہ جعفریہ نے پہلے بھی اپنا خون دیکر اتحاد امت کو قائم رکھا ہے اور آئندہ بھی اتحاد امت کے لئے ہرقسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button