اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کی جانب سےبلوچستان میں ملک دشمن دہشت گردوں کا تعقب جاری،10 ہلاک

فورسز کے ترجمان کے مطابق فورسز کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ چند مسلح افراد گورگپ اور ہوشاپ کے علاقے تالسر کے علاقوں میں موجود ہیں

شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے گورگپ اور ہوشاپ میں مختلف کارروائیوں میں 10 مشتبہ افراد ہلاک کر دیئے ہیں۔ فورسز کے ترجمان کے مطابق فورسز کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ چند مسلح افراد گورگپ اور ہوشاپ کے علاقے تالسر کے علاقوں میں موجود ہیں۔ جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شیخ انور علی نجفی کی جامعتہ الکوثرکے وفدکے ہمراہ خانوادہ شہدائے پشاور اور زخمیوں سے ملاقات

سکیورٹی فورسز اور مبینہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جسکے بعد 10 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button