ایران

تمام شعبوں میں طاقتور ایران کیلئے خلا تک رسائی کی ضرورت ہے، جنرل امیر علی حاجی زادہ

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ تمام دفاعی، اقتصادی، ثقافتی اور حتی کہ سائنسی پیش رفتوں کیلئے ایک مضبوط اور طاقتور ایران کیلئے خلا تک رسائی کی ضرورت ہے۔

پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے بروز منگل کو’’ نور 2‘‘ سیٹلائٹ کو خلا میں لانچ کرنے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ اللہ رب العزت کی کرم سے آج ہم نور 2 سیٹلائٹ کو مدار میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے؛ ہمارا پچھلا سیٹلائٹ ابھی بھی مدار میں ہے اور خدمات انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ دوسرے نظاموں سے مختلف ہے؛ یا تو مدار میں رکھا جاتا ہے یا نہیں؛ جو کہ آج اللہ کی مدد سے سب مرحلے بخوبی سے کیے گئے اور سیٹلائٹ کو درست طریقے سے مدار میں رکھا گیا۔

بریگیڈئیر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ تمام دفاعی، اقتصادی، ثقافتی اور حتی کہ سائنسی پیش رفتوں کیلئے ایک مضبوط اور طاقتور ایران کیلئے خلا تک رسائی کی ضرورت ہے؛ خلا تک رسائی کے بغیر باقی دوسرے کام ادھورے رہ جاتے ہیں اور یہ اصل میں ایک طاقت کا اوزار ہے لہذا طاقتور اور مضبوط ایران کو خلائی شعبے پر توجہ دینی ہوگی جو پہلے سے ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کے مدافع حرم دو بہادر اہلکار صیہونی ریاست کے میزائل حملے میں شہید

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم مسلح افواج، انقلابی اور عوامی حکومت، یونیورسٹیوں اور خلائی شعبے میں سرگرم علم پر مبنی کمپنیوں کی ہم آہنگی اور یکجہتی سے ہم ایک ناہموار راستے سے گزر چکے ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابی کا وعدہ ہے۔

پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ نے کامیابی سے خلا میں لانچ کیے گئے نور 2 سیٹلائٹ کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سیٹلائٹ میں 7۔6 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے 480 سیکنڈ میں زمین سے دور 500 کلومیٹر کے فاصلے پر مدار میں رکھنے کی صلاحیت ہے۔

بریگیڈئیر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ یہ سب کے سب ملکی ماہرین اور سائنسدانوں کی انتھک کوششوں سے حاصل ہوئے۔ اور تکنیکی مسائل سے بالاتر اہم بات یہ ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو شکست دی؛ یہ عظیم کامیابی جو ظالمانہ پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے حالات میں حاصل ہوئی ہے، ایران کی عظیم قوم کی مزاحمت اور بے مثال عزم کی علامت ہے اور ہم اس اہم کامیابی پر قائد اسلامی انقلاب، ایران کی معزز افواج اور عوام، حکومت اور اسلامی جمہوریہ کی بہادر مسلح افواج کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر نے مستقبل کو پُرامید اور عظیم واقعات سے بھر پور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں ایرانی نوجوان ماہرین کے ہاتھوں بڑے سے بڑے کامیابیوں کے حصول کو دیکھنے کو تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button